15 ستمبر 2013 - 19:30
شام کو اسرائیل کی مخالفت کی سزا دی جارہی ہے

پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت اور پاکستان عوامی تحریک کے نائب چیرمین مرتضی پویا نے آل سعود اور صہیونیوں کے گٹھ جوڑ کو مشرق وسطی اور مسلمان ملکوں میں فرقہ واریت کا بنیادی سبب قراردیا ہے۔

ابنا: مرتضی پویا نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کہیں بھی سنی شیعہ یا فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ امریکہ، اسرائيل اور علاقے میں اسکے اتحادی آل سعود کی سازش کے نتیجے میں مسلمان ملکوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔ مرتضی پویا نے مشرق وسطی بالخصوص شام میں دہشتگردوں کی غیر انسانی کاروائيوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا سمیت بعض عرب اور ہمارا پاکستانی میڈیا بھی اسے شیعہ سنی جنگ قرار دے رہے ہیں اور اس طرح عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ پاکستانی عوامی تحریک کے نائب چیرمین نے یہ بات زور دے کرکہی ہے کہ آج مسلمانون کے ساتھ ساتھ نظریہ اسلام کو بھی نقصان پہنچایا جارہا ہے اور اسلام کے خلاف نیز امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کا بنیادی ھدف اسرائيل کاتحفظ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام کو اسرائیل کی مخالفت کی سزا دی جارہی ہے۔......./169